فلیٹ میں گیس کے اخراج سے دھماکا،خاتون زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال قائد اعظم کالونی میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں مبینہ طور پرگیس کے اخراج کے باعث دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جھلس کرزخمی ہو گئی۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پالیا ۔تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 3 قائد اعظم کالونی میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں مبینہ طور پر گیس کے اخراج کے باعث دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جھلس کرزخمی ہو گئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ، فلیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی۔