میانوالی میں ریسکیو 1122 کی جنوری کارکردگی رپورٹ کا اجلاس
میانوالی (نامہ نگار) ریسکیو 1122 میانوالی کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر صدارت ضلعی ریسکیو دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ریسکیو 1122 میانوالی کی گزشتہ ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ماہ جنوری میں کنٹرول روم کو 8725 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 2924 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ریسکیو 1122 نے 369 روڈ ٹریفک حادثات، 2188 میڈیکل ایمرجنسی، 14 آگ لگنے کے حادثات کو ڈیل کیا۔