سیاسی قیادت کے خلاف مقدمات بزدلانہ ،سیف الدین

سیاسی قیادت کے خلاف مقدمات بزدلانہ ،سیف الدین

پیپلزپارٹی ونڈر بوائے پر تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے ،اپوزیشن لیڈر اراکین کونسل کے گھروں پر چھاپے مرتضیٰ وہاب کو عدم اعتماد سے نہیں بچاسکتے ،بیان

کراچی(سٹی ڈیسک)اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمی سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت کے خلاف ایف آئی آر اور منتخب اراکین کے گھروں پر چھاپے بزدلانہ کارروائیوں کی عکاس ہے ۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مبشر حافظ الحق اور یوسی چیئرمین طارق شمسی و ریاض اللہ کی غیرقانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت دو دن قبل ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘کے لئے ٹریفک پلان جاری کرکے مارچ کے بعد ایف آئی آر درج کررہی ہے۔

پیپلزپارٹی ونڈر بوائے پر تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر کے خلاف ایف آئی آر سے پیپلزپارٹی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے ، سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج سے روکنا، گرفتاریاں اور آیف آئی آر سے ڈرانا پیپلزپارٹی کی ذہنی شکست کی علامت ہے ، اپوزیشن لیڈرکا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کہ اعلان کے بعد اراکین کونسل کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کے ذریعہ نشانہ بنانا مرتضی وہاب کو نہیں بچاسکتے ، سیف الدین ایڈووکیٹ کے مطابق اراکین سٹی کونسل مصطفی آفریدی، عتیق سواتی، سعد خان اور محمد فیضان کے گھر رات گئے چھاپے مارے گئے ،پیپلزپارٹی پھر فسطائیت کہ ذریعہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں