غیرتسلی بخش کارکردگی پرجواب طلبی ہوگی،آئی جی

  غیرتسلی بخش کارکردگی پرجواب طلبی ہوگی،آئی جی

افسران کی کارکردگی کا جائزہ جرائم کے خلاف نتائج کی بنیاد پر لیا جائے گاجاویدعالم اوڈھو کی زیر صدارت اجلاس،سنگین جرائم سے متعلق امور کا احاطہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جیز اسپیشل برانچ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اے آئی جی آپریشنز نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی شرح اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے پولیس اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں سنگین جرائم، اسٹریٹ کرائم، منظم جرائم، قبائلی تنازعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق امور کا احاطہ کیا گیا۔اجلاس میں جرائم کی روک تھام، تفتیش و تحقیقات کے نظام کو مؤثر بنانے اور اضلاع و یونٹس کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لینے سے متعلق سفارشات طلب کی گئیں۔ اس موقع پر اضلاع اور یونٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر اور زیادہ جواب دہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ جرائم کے خلاف کیے گئے اقدامات اور حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر لیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی پر سخت جواب طلبی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں