وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ میانوالی کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ میانوالی کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس

12فروری کو آمد ،ہسپتال،لیب کا افتتاح،جلسے سے خطاب کرینگی،علی حید ر نورمتوقع دورے کے سلسلے میں تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں،ڈی سی

میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے متوقع دورہ میانوالی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے کی۔اجلاس میں ممبر پنجاب اسمبلی علی حیدر نورخان نیازی، چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ، سابق چیئرمین ضلع کونسل عمر فیروز جوئیہ، کنوینئر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی امانت اللہ خان شادی خیل، اسد حسن خان شادی خیل (بذریعہ زوم لنک)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر عارف، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممبر پنجاب اسمبلی علی حیدر نورخان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا 12 فروری کو ضلع میانوالی کا دورہ متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کریں گی اور جلسہ عام میں عوام الناس سے خطاب کے دوران اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں