سرکاری سکولوں کی کونسلوں کو فعال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

 سرکاری سکولوں کی کونسلوں کو فعال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

سرگودھا سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میں قائم سکول کونسلیں تاحال اپنے اغراض و مقاصد سے نا آشنا ،نان سیلری بجٹ کے شفاف استعمال کو بھی یقینی نہیں بنایا جا سکا،گائیڈ لائن مسلسل نظر انداز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرکاری سکولوں کی کونسلوں کو صحیح معنوں میں فعال کرنے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میں سکول سطح پر قائم کی گئی سکول کونسلیں تاحال اپنے اغراض و مقاصد سے نا آشنا ہیں، اسی طرح سرکاری سکولوں کو فراہم کردہ نان سیلری بجٹ کے شفاف استعمال کو بھی یقینی نہیں بنایا جا سکا بلکہ گزشتہ سالوں میں جاری گائیڈ لائن مسلسل نظر انداز کی جا رہی ہے اور سکول کونسلوں کے پرائیویٹ ممبران صرف دستخطوں تک محدود ہیں، جس پرسکول کونسل پالیسی پر مکمل عملدرآمد اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ضلع سطح پر خصوصی کمیٹیاں بنا کر دی گئی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں