بکھر بار کو ماڈل ویلیج بنانے کیلئے ترقیاتی کام شروع کر دئیے ،عاصم میکن
ڈسپنسری اور ہائی سکول کی مسنگ سہولیات کے لئے گرانٹ بھی منظور کروا لی گئی
شاہ پور صدر (نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد عاصم شیر میکن نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کو صحت، تعلیم اور آمدورفت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور قصبہ بکھر بار کو ماڈل ولیج کا درجہ دلوایا جا چکا ہے ۔انہوں نے بکھر بار میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی سیوریج سسٹم اور سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ بکھر بار ڈسپنسری اور ہائی سکول کی مسنگ سہولیات کیلئے گرانٹ بھی منظور کروا لی گئی ہے ۔بعد ازاں انہوں نے بکھر بار بنیادی ہیلتھ یونٹ کا دورہ کیا جہاں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ پور صدر ڈاکٹر حافظ نوید ایوب نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔ اس موقع پر مہر لیاقت حیات بکھر، مہر عنایت اللہ بکھر، مہر احمد یار بکھر، مہر محمد عثمان بکھر، مہر ہارون بکھر، مہر ارشد بکھر سمیت دیگر معززین موجود تھے ۔