واں بھچراں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کے مالکان کو آگ سے بچاؤ کے لازمی اقدامات کیلئے نوٹسز جاری
واں بھچراں، میانوالی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر میانوالی، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میانوالی اسد عباس مگسی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ محمد عثمان باجوہ نے۔۔۔
واں بھچراں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کے مالکان کو آگ سے بچاؤ کے لازمی اقدامات اور دیگر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے قانونی نوٹسز جاری کر دیئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ محمد عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عمارتوں کے مالکان کو سٹیل کی ہوا دار فائر سیڑھیاں، آگ بجھانے والے آلات، فائر ہائیڈرنٹس، فائر الارم سسٹم، ہنگامی اخراج کے نشانات اور آگ سے حفاظت کی تربیت فراہم کرنا لازمی ہے ۔