بالہ مارکیٹ میں ہیوی مشینری کیسا تھ پختہ تجاوزات مسمار
بھاری سامان بھی قبضہ میں لے لیا، ملحقہ مارکیٹو ں کی 7 دوکانیں سیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن اور پیرا کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کلین اپ بانس بازار،بالہ مارکیٹ تک پہنچ گیا، گزشتہ روز شعبہ انکروچمنٹ اور پیرا کی ٹیم نے بالہ مارکیٹ میں ہیوی مشینری کے سات پختہ تجاوزات مسمار کر نے کے ساتھ ساتھ تجاوز کیا گیا بھاری سامان بھی قبضہ میں لے لیا، اور ملحقہ مارکیٹو ں کی سات دوکانیں سیل کر تے ہوئے متعدد دوکانداروں کو وارننگ جاری کر دی گئی ،اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار آپریشن کلین اپ شہر بھر میں جاری رہے گا جس کے بعد مختلف آبادیوں کا بھی رخ کیا جائے گالہذا شہری از خود تجاوزات ختم کردیں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔