گدھے کوبچاتے ہوئے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیرتھانے کے علاقے منگھوپیرنورانی ہوٹل لطیف رنگ کانٹا کے قریب ٹریفک حادثے میں 25 سالہ ثاقب جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او منگھوپیر خوش نوازپتافی نے بتایا کہ متوفی نوجوان اپنے دوست شہباز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر نورانی جا رہے تھے کہ نورانی ہوٹل لطیف رنگ کانٹا کے قریب سڑک عبور کرنے والے گدھے کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل اووراسپیڈ ہونے کی وجہ سے فٹ پاتھ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں نوجوان ثاقب جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی معجزانہ طورپرمحفوظ رہا۔