فریقین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو 40 سال گزرنے کے باوجود پلاٹس فراہم نہ کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر فریقین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں سماعت کے موقع پر وکیلِ درخواست گزار پیش نہ ہو سکے ، جس پر عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر تمام فریقین کی حاضری لازم ہوگی تاکہ معاملے کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ سماعت کے دوران پاکستان ریلوے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عدالت میں پیش ہوئے ۔