عالمی پارلیمانی کانفرنس کیلئے وفود کی آمد جاری

عالمی پارلیمانی کانفرنس کیلئے  وفود کی آمد جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آج سے 7 فروری تک منعقد ہونے والی عالمی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لیے ملکی اور غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے ) ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجن کی مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے پارلیمنٹ ممبران، اسپیکرز اور ماہرین کراچی پہنچ رہے ہیں، جبکہ میزبان سندھ اسمبلی کی جانب سے مہمانوں کے استقبال کے انتظامات کیے گئے ہیں۔سی پی اے عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی پارلیمانی وفد سمیت کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں