بیت السکون کینسر اسپتال کے تحت پیڈل ٹورنامنٹ

بیت السکون کینسر اسپتال کے تحت پیڈل ٹورنامنٹ

کراچی(سٹی ڈیسک)بیت السکون کینسر اسپتال اینڈ ہاسپیس نے ایک روزہ پیڈل ٹورنامنٹ 2026 کا کامیاب انعقاد کیا۔

 کے ایف سی پاکستان کے تعاون سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں مردوں، خواتین اور بچوں کی 24 ٹیموں نے شرکت کی، جس سے حاصل ہونے والی تمام رقم کیموتھراپی، ریڈیو تھراپی اور دیگر تشخیصی سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔ اس موقع پر اسپتال کے منیجنگ ٹرسٹی جمیل یوسف نے مخیر حضرات اور حکومتِ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں