عدالتوں کے عملے کا تنخواہوں سے الاؤنسز کی کٹوتی کے خلاف احتجاج

عدالتوں کے عملے کا تنخواہوں سے الاؤنسز کی کٹوتی کے خلاف احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینکنگ کورٹ اور دیگر وفاقی عدالتوں کے عملے نے تنخواہوں سے الاؤنسز کی کٹوتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس فوری طور پر بحال کیے جائیں۔

بینکنگ کورٹ اور دیگر وفاقی عدالتوں کے ملازمین نے تنخواہوں سے الاؤنسز کاٹے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ وفاقی عدالتی ملازمین نے پاکستان سیکریٹریٹ میں احتجاجی ریلی بھی نکالی، جس میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کے دوران ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، جن پر الاؤنسز کی بحالی کے مطالبات درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل الاؤنس اور یوٹیلیٹی الاؤنس ختم کیے جانے کے باعث ان کی مجموعی تنخواہیں تقریباً 60 فیصد تک کم ہو گئی ہیں، جس سے ان کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں الاؤنسز کی کٹوتی ناانصافی ہے اور اس فیصلے سے عدالتی عملے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ احتجاجی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں سے کی گئی کٹوتی واپس لی جائے اور الاؤنسز فوری طور پر بحال کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں