شبِ برات رحمت، مغفرت اور اصلاح کا پیغام دیتی ہے ، گورنر

شبِ برات رحمت، مغفرت اور اصلاح کا پیغام دیتی ہے ، گورنر

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شبِ برات کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبِ برات رحمت، مغفرت اور بخشش کی عظیم رات ہے۔

 جس میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا، توبہ اور اصلاحِ نفس کا خصوصی موقع میسر آتا ہے ۔اپنے خصوصی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ شبِ برات ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے ، ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے اور معاشرے میں بہتری لانے کا درس دیتی ہے ۔ اس بابرکت رات میں ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں