رینجرزکی کارروائی،سپرمارکیٹ لیاقت آبا دسے 3 بھتہ خور گرفتار
کراچی(اے پی پی)پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سپر مارکیٹ لیاقت آباد سے بھتہ خوری میں ملوث 3 ملزمان محمد اقبال عرف پپو ولد امام دین، محمد معراج ولد نصیرالدین اور بابر خان بنگش ولد ظہیرخان بنگش کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سپرمارکیٹ لیاقت آباد کے علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف دوکانداروں اور ٹھیلے والوں سے یومیہ تقریبا 4 لاکھ روپے بھتہ وصول کرتے تھے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھکمیاں بھی دیتے تھے ،جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔