ایڈیشنل آئی جی کامددگار آفس کے کال سینٹر کا دور
کراچی(اے پی پی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے پولیس 15مددگار آفس کے کال سینٹر کا دورہ کیا۔
منگل کو ترجمان کراچی پولیس کے مطابق دورے کے دوران ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو 15مددگار کی مجموعی کارکردگی اور جاری اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس 15مددگار کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔