پنجاب:88ارب کی لاگت سے 25ترقیاتی منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ

پنجاب:88ارب کی لاگت سے 25ترقیاتی منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ

انڈر پاسز، فلائی اوورز کی تعمیر، اہم شاہراہوں کی توسیع اور سنگل سڑکوں کو دو رویہ کرنے کے بڑے منصوبے شامل 2 ارب 24 کروڑ روپے کی لاگت سے برکی روڈ کوعبداللہ گل انٹرچینج سے گونڈ ی چیک پوسٹ تک دو رویہ کیا جائے گا

لاہور (شیخ زین العابدین)محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے صوبہ بھر میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا جامع پلان تیار کر لیا ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں پچیس بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق ان پچیس منصوبوں پر مجموعی طور پر 88 ارب 65 کروڑ روپے لاگت آئے گی،جن میں انڈر پاسز، فلائی اوورز کی تعمیر، اہم شاہراہوں کی توسیع اور سنگل سڑکوں کو دو رویہ کرنے کے منصوبے شامل ہیں،لاہور میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک اہم منصوبہ بھی فہرست میں شامل ہے ،2 ارب 24 کروڑ روپے کی لاگت سے برکی روڈ کوعبداللہ گل انٹرچینج سے گواندی چیک پوسٹ تک دو رویہ  کیا جائے گا،جس سے شہر کے مشرقی حصے میں ٹریفک روانی بہتر ہونے کی توقع ہے ۔ 9ارب 48 کروڑ روپے کی لاگت سے مظفر گڑھ تا علی پور 22 اعشاریہ 84 کلومیٹر طویل سنگل شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ شامل ہے ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے مطابق ان تمام منصوبوں پر جلد عملی کام کا آغاز کیا جائے گااور تعمیراتی سرگرمیوں سے نہ صرف سفری سہولت بہتر ہوگی،بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں