پنگریو :ہولناک آتشزدگی ،4دکانیں ،ایک گودام جل کر راکھ ہوگیا

پنگریو :ہولناک آتشزدگی ،4دکانیں ،ایک گودام جل کر راکھ ہوگیا

پنگریو (نمائندہ دنیا) پنگریو شہر کے وارڈ نمبر 3 میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے سامنے واقع ڈیکوریشن کی دکان میں اچانک لگنے والی ہولناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے چار دکانوں اور ایک گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔۔۔

 جس کے نتیجے میں تمام املاک اور سامان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر شہری بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے ، تاہم آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ بجھانے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ شہریوں کواپنی مدد آپ کے تحت شروع کی جانے والی امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران ڈیکوریشن کی چار دکانیں اور گودام مکمل طور پر خاکسترہوگئے ۔ شہریوں اور تاجروں کے مطابق پنگریو ٹاؤن کمیٹی میں فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔جبکہ تقریباً 3گھنٹے بعد تلہار سے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی، جس نے مزید دکانوں اور قریبی گھروں کو جلنے سے بچا لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں