ریلوے ٹریک پر گرنے والے بزرگ شہری معجزانہ طور پر محفوظ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی آمد کے وقت ٹریک پر گرنے والے بزرگ شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، واقعے کی حیران کن ویڈیو سامنے آگئی۔
بزرگ شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور کنارے پر ہوکر اوندھے منہ لیٹ گئے جس کے بعد انہیں خراش تک نہیں آئی۔پھر ٹرین کو روک کر بزرگ کو نکالا گیا تو وہ مکمل محفوظ اور خوش تھے ۔عینی شاہدین کے مطابق اگر بزرگ ذرا سی حرکت کرتے تو ٹرین کے نیچے آسکتے تھے ۔