قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایسٹ زون گڈاپ سٹی پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ میمن گوٹھ کی حدود میں ٹینکر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہونے کے واقعہ پیش آیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ آپس کی رنجش میں پیش آیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔