بل بورڈ پر نازیبا مواد چلنے کی اصل کہانی سامنے آگئی

بل بورڈ پر نازیبا مواد چلنے کی  اصل کہانی سامنے آگئی

کراچی(آئی این پی)ڈیفنس کی مصروف شاہراہ کے بل بورڈز پر نازیبا ویڈیو چلانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا جس کا اعترافی ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے۔

ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ وہ شاہراہ فیصل پر موجود مذکورہ اشتہاری کمپنی میں 35 ہزار ماہوار کی تنخواہ پر ملازم اور لیاقت آباد کا رہائشی ہے ۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ کمپنی کی طرف سے چلائے جانے والے اشتہار موبائل میں موجود تھے اور موبائل میں ہی موجود نازیبا مواد غلطی سے اشتہارات کے ساتھ چل گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں