جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت مسلط ،کاشف شیخ

جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت مسلط ،کاشف شیخ

صاف شفاف الیکشن کے ذریعے عوامی نمائندوں کو حکومت سونپ دی جائےگرفتاریاں عوامی پارٹی کی دعویدار پی پی کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،اسداللہ بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے جماعت اسلامی کے کئی رہنما وکارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج اور پریس کانفرنس کرنے پر گرفتاریوں اور کارکنان پر تشدد موجودہ نام نہاد جعلی حکمرانوں کی 08فروری کو ڈھونگ انتخابات کے بعد طاقت اور ڈنڈے کے زور پر حکومت کرنے والوں کی جانب سے ملک میں فسطائیت اور آمریت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ صوبائی امیر نے اپنے ردعمل میں مزید کہاکہ پاکستانی عوام جعلی حکمران طبقے اور ان کو ملک پر مسلط کرنے والی قوتوں کیخلاف باہر نکل کھڑے ہوں، جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں 24کروڑ عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کی قیادت کو گرفتار کرکے نہ تو دبایا جاسکتا ہے نہ جھکایا جاسکتا ہے ۔ ملک میں 08فروری2024 کے الیکشن کے بعد جس طرح سے عوامی مینڈیٹ کو کچلا گیا اور بعدازاں 26ویں 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ، پارلیمان، میڈیا، الیکشن کمیشن سمیت ہر ادارے کو تاراج کیا گیا اس کی مثال مارشل لا دور میں بھی نہیں ملتی آج جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت مسلط ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق حاصل،صاف شفاف الیکشن کے ذریعے عوام کے نمائندوں کو حکومت سونپ دی جائے ۔دریں اثنائملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر ا سداللہ بھٹو نے گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ رہنماؤں کی گرفتاریاں عوامی اورجمہوری پارٹی ہونے والی دعویدار پیپلزپارٹی کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں