زیر تعمیرعمارت کی گیارہویں منزل سے گرکرمزدورجاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب زیر تعمیر عمارت کی گیارہویں منزل سے گرکرمزدورجاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب زیر تعمیر عمارت کی گیارویں منزل سے گرکرمزدورجاں بحق ہوگیا۔مزدور کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔اسپتال میں متوفی مزدورکی شناخت 28 سالہ محمد طاہرولد غلام سرورکے نام سے کی گئی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی مزدورکی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔