فائر مارشل کورس 16فروری کو ہوگا
کراچی (این این آئی)جسٹس انٹرنیشنل اور فائر پروٹیکشن انڈسٹری پاکستان کے باہمی اشتراک سے کیتھولک ایجوکیشن بورڈ کے تعاون سے آگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لیے جاری۔۔۔
پروگراموں کے سلسلے میں 10 واں فائر مارشل کورس 16 فروری پیر کو صبح دس بجے سینٹ پیٹرک اسکول صدر کراچی میں ہوگا جس میں پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی فائر انجینئر ڈاکٹر عمران تاج ٹریننگ دیں گے ۔جبکہ اس موقع پر سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات اقبال میمن ،ڈاکٹر پروفیسر فرحان عیسیٰ ،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ اور دیگر ماہرین شرکت کریں گے ۔