پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا
کراچی(این این آئی)سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والا ملزم دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون سی میں پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت جلیل کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔