روہڑی:فائرنگ سے اہلکار زخمی، ملزمان سرکاری اسلحہ بھی لے گئے

روہڑی:فائرنگ سے اہلکار زخمی، ملزمان سرکاری اسلحہ بھی لے گئے

روہڑی(نمائندہ)روہڑی کے قریب دبر تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار اربیلو کلہوڑو کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس اہلکار اربیلو کلہوڑو، موٹر سائیکل پر نذیر شاہ پولیس پکٹ پر ڈیوٹی دینے جا رہا تھا، نامعلوم مسلح افراد نے جی تھری رائفل چھینی، زخمی اہلکار کو علاج کے لئے ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او غلام قادر بلو نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشت گردی، قتل کی کوشش اور سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں