آئل ٹینکر نے 28 سالہ موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور موقع سے فرار

آئل ٹینکر نے 28 سالہ موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور موقع سے فرار

کراچی (این این آئی)شہر میں ہیوی گاڑیوں سے شہریوں کے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ، تازہ حادثے میں ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعے کی شب لیاقت آباد 4 نمبر اے وی ایل سی شریف آباد کے قریب ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

 متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او شریف آباد رضوان حسین نے بتایا کہ حادثہ آئل ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے پتھراو کر کے آئل ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے تاہم پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد آئل ٹینکر کو جلنے سے بچا کر متوفی کی موٹر سائیکل سمیت تھانے منتقل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں