جوہرآباد میں جامع مسجد خاتم النبیینؐ کا افتتاح‘ ایمان افروز تقریب

جوہرآباد میں جامع مسجد خاتم النبیینؐ  کا افتتاح‘ ایمان افروز تقریب

خوشاب (نمائندہ دنیا)جوہرآباد کے علاقہ 3 مرلہ سکیم میں جامع مسجد خاتم النبیینؐ کے افتتاح کے موقع پر روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔

مہمان خصوصی مولانا اظہار الحسن محمود تھے جبکہ تلاوت قاری عبدالماجد ثانی اور نعت حافظ احمد شیر چشتی نے پیش کی۔مقررین نے مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل محلہ کو مسجد آباد رکھنے کی تلقین کی۔ تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں