حیدر آباد:ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے چارج سنبھال لیا
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)شاہزیب چاچڑ نے بطور 150ویں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔
انہوں نے سابق ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو سے باضابطہ طور پر ذمہ داریاں وصول کرکے اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیا۔ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے تمام ضلع کے ڈی ایس پی،ایس ایچ اوز اور تمام انچارجز سمیت ٹریفک پولیس کے تمام ڈی ایس پیز اور سیکشن آفیسرز سے تعارفی میٹنگ کی۔ شاہزیب چاچڑ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلع میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو فوری و موثر قانونی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔