بڑی نقب زنی واردات کا کیس 48گھنٹے میں حل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات کا کیس 48 گھنٹے میں حل کرلیا۔ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں۔۔۔۔
پرنس جیولرز پر نقب زنی کی واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 31 کروڑ سے زائد مالیت کا 7064 گرام سونا، چاندی سمیت مسروقہ زیورات برآمد کرلیے ۔ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے مطابق واردات میں ملوث ماسٹر مائنڈ عرفان سمیت 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خفیہ ٹھکانے سے زیورات بھی برآمد ہوگئے ۔دکان کے ملازم کے واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔