آئل ٹینکر سے بچی کی ہلاکت،ملزم جیل منتقل،مقدمہ کا چالان بھی طلب

آئل ٹینکر سے بچی کی ہلاکت،ملزم جیل منتقل،مقدمہ کا چالان بھی طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے آئل ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچی کے جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے سے متعلق مقدمہ میں گرفتار ملزم عبدالقادر کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

 عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان بھی طلب کرلیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے آئل ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچی کے جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے سے متعلق مقدمہ میں گرفتار ملزم عبدالقادر کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ حادثہ گزشتہ روز صبح سویرے کورنگی کراسنگ پر پیش آیا تھا، تین سال کی سائرہ جاں بحق جبکہ ایک سالہ سبحان اور اٹھارہ سال نوجوان زخمی ہوا تھا، عوام کی مدد سے پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہوئے ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں