کورنگی میں فوڈ اسٹریٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

کورنگی میں فوڈ اسٹریٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی ڈھائی نمبر پر فوڈ اسٹریٹ کے خلاف درخواست پر ٹی ایم سی کورنگی کا جواب جمع ہونے کے بعد سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔

 ٹی ایم سی کورنگی کے وکیل بیرسٹر فہد فاروق اور جہانگیر کلہوڑو کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ فوڈ اسٹریٹ 2006 میں شہری حکومت کی کونسل قرارداد کے ذریعے منظور کی گئی تھی، فوڈ اسٹریٹ سرکاری اراضی پر قانونی ضروریات پوری کرنے کے بعد بنائی گئی ہے ، فوڈ اسٹریٹ سے شہریوں کی آمدورفت میں کوئی خلل نہیں آرہا، 2023 میں قبضہ مافیا کی جانب سے فوڈ اسٹریٹ میں غیر قانونی پارکنگ بنا دی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھاکہ عدالت نے غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے کا حکم دیا تھا، ڈپٹی کمشنر کورنگی نے فوڈ اسٹریٹ سے بیریئر ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں