ملزم ارمغان کو ذہنی مریض قرار دینے کی کوشش ناکام
کراچی(این این آئی)عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے نفسیاتی علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے نفسیاتی علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔دوران سماعت ملزم ارمغان نے وکیل کی خدمات لینے سے انکار کر دیا، اور کہا میں بالکل ٹھیک ہوں یہ مجھے پاگل قرار دینا چاہتے ہیں، مجھے وکیل نہیں چاہیے ، میں خود کیس لڑوں گا۔