بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار

بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر،اے پی پی)تھانہ سچل پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث بین الصوبائی منشیات سپلائر ملزم حبیب اللہ ولد نیک نظر کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم کے قبضے سے 7 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی منشیات چرس اور موبائل فون برآمد ہوا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق برآمدہ منشیات شہرِ کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے مدینہ کالونی کے علاقے میں بند گودام پر چھاپہ مارکر لاکھوں روپے کی غیر ملکی مضر صحت سگریٹ کے کاٹن اور شیشہ فلیور برآمدکرلیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں