جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا ا اجلاس
کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی میں منگل کو اکیڈمک کونسل کا سال 2026 کا پہلا اجلاس وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مراسلے کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ سال 2027 سے جامعہ کراچی کے تمام ڈگری پروگرامز میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کرنے کی تجویز پر پیش رفت کی جائے ۔ اس ضمن میں سفارشات مرتب کرنے کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر صاق علی خان مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ دیگر اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر رومانہ ظہیر، پروفیسر ڈاکٹر ناعمہ سعید، پروفیسر ڈاکٹر امینہ زہرہ،پروفیسرڈاکٹر ناصراقبال اور ڈاکٹر نجیب عالم شامل ہیں۔