پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا تھاکہ علاقے میں پانی نہ آنے کی وجہ سے رہائشی ٹینکر سروس کو ہر ماہ ہزاروں روپے دیکر پانی خریدنے پر مجبور ہیں ،گلشن جمال کے رہائشی افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور پھر بھی ان لوگوں کو پانی نہیں ملتا، علاقہ مکین کئی سالوں سے پانی نا آنے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار ہیں ، متعلقہ حکام کو علاقے میں نئی پانی کی لائن بچھانے کا حکم دیا جائے ، درخواست میں واٹر کارپوریشن ، فیصل کنٹونمنٹ، سندھ حکومت اور دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔