آئی جی کاپبلک ریلیشن افسر جامعہ سندھ کی والدہ کے قتل کانوٹس

آئی جی کاپبلک ریلیشن افسر جامعہ سندھ کی والدہ کے قتل کانوٹس

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے قنبر میں 5 دسمبر کو سابق صحافی اور موجودہ پبلک ریلیشنز آفیسر، سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر نادر علی مغیری کی والدہ سرداراں خاتون کے قتل کیس میں۔۔۔

 پولیس کی مبینہ غفلت اور ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان کی جانب سے ملزمان کی سرپرستی کرتے ہوئے ورثا کو مسلسل دھمکیاں دینے اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی کرائمز اینڈ انوسٹی گیشن سندھ عامر فاروقی کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں