پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

 پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

کراچی (این این آئی) جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت جوانان پاکستان سندھ کے صوبائی صدر مرزا عالم بیگ نے کی، جبکہ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر شفیق جان درانی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مرزا عالم بیگ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہا ہے اور حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو کچل کر رکھ دیا ہے ۔ رمضان میں عوام کے اخراجات میں ویسے ہی اضافہ ہو جاتا ہے اور دنیا بھر کی حکومتیں اس موقع پر اپنی عوام کو ریلیف فراہم کرتی ہیں، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اس کے برعکس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں