ہراسانی کیس:سابق سی ای او کے ای و دیگر کو نوٹس

 ہراسانی کیس:سابق سی ای او  کے ای و دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں کے الیکٹرک کی سابق افسر مہرین عزیز خان کی جانب سے گورنر سندھ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کے سابق سی ای او سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی محتسب نے کے الیکٹرک کے سی ای او کو ہراسانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں