کراچی ایکسپو سینٹر میں گل پلازہ کا سب سے بڑا بازار سج گیا

کراچی ایکسپو سینٹر میں گل پلازہ کا سب سے بڑا بازار سج گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی ایکسپو سینٹر میں گل پلازہ کا سب سے بڑا بازار سج گیا جہاں باقاعدہ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کے 3 بڑے ہالز کو دکانداروں کے لیے مختص کیا گیا ہے جہاں تقریباً 500 اسٹالز لگائے جائیں گے ۔کئی دکانداروں نے پہلے ہی اپنے اسٹالز اور سیٹ اپ تیار کر لیے ہیں تاکہ گاہکوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو سکے ، ہر دکاندار سے فی اسٹال 25 ہزار روپے وصول کیے گئے ہیں تاکہ انتظامی اخراجات کو پورا کیا جا سکے ۔اس سے قبل دکانداروں کو پولو گراؤنڈ میں عارضی جگہ دی گئی تھی، تاہم کھلی جگہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کو شدید تحفظات تھے اور بیشتر دکانداروں نے وہاں کاروبار شروع نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں