تعلیمی اداروں کی بندش ، پرائیوٹ اسکولز نے نئی تجویز پیش کر دی

تعلیمی اداروں کی بندش ، پرائیوٹ اسکولز نے نئی تجویز پیش کر دی

کراچی (آئی این پی)حکومت کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے فیصلے پر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا اور تجویز دی 4 دن تعلیمی ہفتہ کرے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی چیئرمین سید طارق شاہ نے حکومت کی جانب سے اسکولوں کی بندش کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے متبادل حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔سید طارق شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن تعلیم کا تجربہ کورونا کے دوران ناکام ثابت ہو چکا ہے ، پاکستان میں لوڈشیڈنگ اور انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے آن لائن تعلیم بیشتر والدین اور اسکولوں کے لیے قابلِ عمل نہیں ہے ۔اسکولوں کی مکمل بندش سے تعلیم کا تسلسل بری طرح متاثر ہوگا، جسے ملک مزید برداشت نہیں کر سکتا۔انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ توانائی بچانے کے لیے اسکولوں کو مکمل بند کرنے کے بجائے ہفتے میں 4 دن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔سندھ میں تعلیمی اداروں سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کیا جائے ۔ایندھن کے بحران کے باوجود تعلیم کو ترجیح دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں