ڈی آئی جی شرقی کی زیر صدارت اجلاس
کراچی (آئی این پی)ڈی آئی جی پی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ہفت روزہ کرائم اور یوم علیؓ کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
منعقدہ اجلاس میں ضلعی ایس ایس پیز اور انوسٹی گیشن ونگ ایسٹ زون کے ایس ایس پیز شریک ہوئے۔ ضلعی ایس ایس پیز کی جانب سے میٹنگ میں ایسٹ زون کے تمام تھانہ جات میں ہونے والے ہفتہ وار کرائم ، انسداد جرائم اور سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں قتل، اقدام قتل، چوری،ہاوس رابری, وہیکل چوری/ اسنیچنگ، اسٹریٹ کرائم اور غیر قانونی سٹیزن کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات پر بریفنگ دی۔