ناظم آباد ٹاؤن، ریکوری نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت

 ناظم آباد ٹاؤن، ریکوری نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت

کراچی(اے پی پی)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیر صدارت ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد میں ماہانہ پروگریس رپورٹ کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں ٹاؤن کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور ریکوری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی اور میونسپل کمشنر اطہر سعید خان بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ٹریڈ لائسنس، محکمہ باغات، ایڈورٹائزمنٹ بی اینڈ ارسمیت دیگر محکموں کی جانب سے جاری اقدامات اور ریکوری کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن نے افسران کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ریکوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دیتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں