اسمگل شدہ 500 کلو گرام چاندی برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی صدر کے علاقے میں بڑی کارروائی۔ کارروائی کے دوران اسمگل شدہ 500 کلو گرام چاندی برآمد۔
برآمد چاندی میں 300 کلوگرام باروں،200 کلو گرام سلاخوں کی شکل میں ہیں،برآمد شدہ چاندی کو کسٹم ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کیا گیا ہے ،کیس کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے ۔ضبط شدہ چاندی کی کل مالیت 403.75 ملین ہے اسمگل شدہ غیر ملکی سلور کی مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔