یوم القدس ریلی آج، ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا

یوم القدس ریلی آج، ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا

ریلی نمائش سے اماں ٹاور تک نکالی جائے گی، شہریوں کو متبادل راستوں کی ہدایتنشتر روڈ، سولجر بازار اور کوریڈور تھری کو ٹاور جانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں آج جمعہ کو ایک دینی جماعت کی جانب سے یوم القدس ریلی نکالی جائے گی جس کے سبب ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی نمائش چورنگی سے اماں ٹاور تک جائے گی، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل راستوں کا انتخاب کریں ۔ترجمان نے بتایا کہ تین ہٹی سے ٹاور جانے والے شہری گرومندر سے سولجر بازار اور بہادر یار جنگ روڈ کے راستے ہولی فیملی اسپتال یا بنوری سنگل سے پی پی چورنگی اور کوریڈور تھری کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔اسی طرح ناظم آباد سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن اور سول اسپتال کے راستے جانے کی ہدایت کی گئی ۔ فریسکو چوک اور عیدگاہ چوک سے نمائش کی جانب آنے والی ٹریفک کو تبت چوک سے ریگل چوک، ایمپریس مارکیٹ یا جوبلی کے راستے آغا خان انکل سیریا اور کوسٹ گارڈ سے سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا۔داؤد پوتہ روڈ اور لکی اسٹار سے شہریوں کو پریڈی چوک سے صدر دواخانہ کے راستے پی پی چورنگی یا ریگل چوک کی جانب بھیجا جائے گا جبکہ گارڈن چڑیا گھر سے زیب النساء اسٹریٹ کی جانب جانے والے شہری آغا خان سوئم روڈیا انکل سیریا اسپتال سے سعید منزل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں