میرپور خاص:بلدیہ کمپلیکس کے سامنے ٹریفک اہلکار پر تشدد، ملزم گرفتار
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)بلدیہ کمپلیکس کے سامنے عید سے قبل ٹریفک کنٹرول کیلئے لگائے گئے بیریئرز پر تنازع کھڑا ہو گیا۔۔۔
جہاں ایک شہری کی جانب سے مبینہ طور پر ٹریفک اہلکار پر تشدد کیا گیا، شہری عبدالقیوم پٹھان نے بیریئر ہٹانے کا مطالبہ کیا، نہ ہٹانے پر تشدد کیا، دیگر ٹریفک اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بیچ بچاؤ کرا کے ملزم عبدالقیوم پٹھان کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں اسے ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔