کیرتھرنیشنل پارک سے ریتی بجری نکالنے پرمحکمہ وائلڈ لائف سے جواب طلب

کیرتھرنیشنل پارک سے ریتی بجری نکالنے پرمحکمہ وائلڈ لائف سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کیرتھر نیشنل پارک میں ریتی بجری نکالنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

 سماعت کے دوران محکمہ مائنز اینڈ منرلز نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے کسی کو بھی مائننگ کی اجازت نہیں دی اور کیرتھر نیشنل پارک کا دائرہ اختیار محکمہ وائلڈ لائف کے پاس ہے ۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمہ نوادرات اور سیپا پہلے ہی اپنے جوابات جمع کرا چکے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر محکمہ وائلڈ لائف سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں