ایس ایس پی سینٹرل کاحیدری مارکیٹ کا دورہ
کراچی(اے پی پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے حیدری مارکیٹ کا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
منگل کوترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق انہوں نے حیدری مارکیٹ میں قائم پولیس کیمپ کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں سمیت مارکیٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے حیدری مارکیٹ کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا جبکہ مارکیٹ کے پارکنگ ایریا کو بھی چیک کیا۔انہوں نے ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد اور ایس ایچ او تھانہ حیدری کو سکیورٹی انتظامات مزید موثر بنانے اورعلاقے میں گشت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔