عیدالفطر پرزائد کرایہ لینے والے بس آپریٹرز کے خلاف مہم شروع

عیدالفطر پرزائد کرایہ لینے والے بس آپریٹرز کے خلاف مہم شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی انتظامیہ نے عید الفطر پر مسافروں سے زائد کرایہ لینے والے بس آپریٹرز کے خلاف مہم شروع کر دی ہے ۔

سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی امیت ناروانی نے کمشنر کراچی کو رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ تین روز میں 896 مسافروں سے زائد کرایہ کی شکایت ملی تھی وہ مختلف شہر جا رہے تھے ۔انتظامیہ نے کارروائی کر کے مسافروں کو مجموعی طور پر دس لاکھ 28 ہزار روپے واپس کیے گئے ۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ۔ڈپٹی کمشنر شرقی وسطی اور ملیر اور سیکریٹری پی ٹی اے کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کام کریں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ متعلقہ افسران بس آپریٹرز کو پابند کریں کہ وہ مقررہ کرایہ سے زائد کی وصولی نہ کریں، ان پر واضح کردیں کہ جو زائد کرایہ طلب کرے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کمشنر نے صو بائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام بس آپریٹرز کو پابند کریں کہ وہ اپنی بسوں اور بس اسٹاپ پر واضح طور پر کرایوں کی تفصیل پر مشتمل بینر آویزاں کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں